.

سوڈانی صدر عمر حسن البشیر بدھ کو امیرِ قطر سے دوحہ میں ملاقات کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سوڈانی صدر عمر حسن البشیر قطر کے دورے پر آرہے ہیں۔ قطر کی سرکاری خبررساں ایجنسی ( کیو این اے ) کے مطابق وہ بدھ کو دوحہ میں امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے۔

ایجنسی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ بیان میں بتایا ہے کہ دونوں لیڈر سوڈان اور قطر کے درمیان برادرانہ تعلقات اور انھیں مزید فروغ دینے کے طریقوں کے بارے میں بات چیت کریں گے۔

سوڈانی صدر کی آج منگل دوحہ میں آمد متوقع ہے۔امیرِ قطر شیخ تمیم نے اتوار کو بیروت کا مختصر دورہ کیا تھا اور وہاں صرف ایک گھنٹے کے لیے عرب اقتصادی اور سماجی ترقی کانفرنس میں شرکت کی تھی۔پھر وہ اچانک کانفرنس سے اٹھ کر چلے گئے تھے۔

صدر عمر حسن البشیر یہ دورہ ایسے وقت میں کررہے ہیں جب ان کے اپنے ملک میں شہری گذشتہ ایک ماہ سے مہنگائی کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں ۔اس دوران میں انھوں نے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے ہیں اور اب وہ سوڈانی صدر سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن وہ ان کے مطالبے پر مستعفی ہونے کا انکار کرچکے ہیں۔