.

سوڈان میں ’’العربیہ‘‘ کے نامہ نگار کو کام سے روک دیا گیا، ایکریڈیشن منسوخ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سوڈان میں 'العربیہ' نیوز چینل کے نامہ نگار بیورو چیف سعد الدین حسن کو کام سے روکنے کے بعد سوڈان میں ان کی پریس ایکریڈیشن بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

’العربیہ‘ چینل کے مطابق سعدالدین حسن کو متعدد پر ملک میں جاری مظاہروں کی کوریج کرنے پر طلب کیا گیا تھا۔

ٌخیال رہے کہ گذشتہ ایک ماہ سے سوڈان میں حکومت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ ’العربیہ‘ نے ان مظاہروں کو بھرپور کوریج دی ہے۔

سوڈان کی وزارت اطلاعات کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ بیرون ملک اطلاعات کونسل نے ’العربیہ‘ چینل کے بیورو چیف سمیت کئی دوسرے ممالک کے صحافیوں کی پریس ایکریڈیشن منسوخ کیے گئے ہیں۔

سوڈانی حکام کا کہنا ہے کہ بیرون ملک اطلاعات کونسل نے ’العربیہ‘ کے نامہ نگار سمیت دیگر غیر ملکی صحافیوں کی کارگردگی پر نظر رکھی ہوئی ہے۔

ادھر سوڈان میں ٹریڈ یونینز اور تین اپوزیشن جماعتوں نے صدرعمر البشیر کی برطرفی کے لیے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔