ایران اور داعش کی سرکوبی کے لیے نیا اتحاد تشکیل دے رہے ہیں: پومپیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ ایرانی رجیم کی سازشوں کا مقابلہ کرنے اور داعش کی سرکوبی کے لیے نیا اتحاد تشکیل دینے کے لیے کام کررہی ہے۔

ڈاووس میں عالمی اقتصادی فورم سے سیٹلائیٹ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے ہمیں ایک نئے اتحاد کی ضرورت ہے۔

انہوں‌نے مزید کہا کہ یمن کی جنگ کے خاتمے کی طرف اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ شام کے ایک سوال کے جواب میں مائیک پومپیو نے کہا کہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان امن بات چیت کی بحالی کے لیے مختلف راستے موجود ہیں اور ہم برابری کی بنیاد پر دونوں‌فریقین کو مذاکرات کی میز پرلانے کی کوشش کریں گے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کی تلفی اہم معاملہ ہے اور اس حوالے سےآئندہ ماہ کے آخر تک پیانگ یانگ کے ساتھ مذاکرات میں اہم پیش رفت کا امکان ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں