ترکی: عمر قید کی سزا یافتہ صحافیہ کو چھ سال کی اضافی سزا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترکی کی ایک عدالت نے پہلے سے عمر قید کی سزا کاٹنے والی ایک سینیر صحافیہ کو مزید چھ سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔

خبر رساں ادارے'اناطولیہ' کے مطابق منگل کو ایک مقامی عدالت نے صحافیہ نازلی الیجق کو حکومتی راز چوری کرنے اور انہیں افشاء کرنے کی پاداش میں مزید چھ سال اضافی قید کی سزا سنائی ہے۔

خیال رہے کہ نازلی الیجق کو پانچ دوسرے صحافیوں سمیت گذشتہ برس فروری میں عمرقید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ان پر سنہ 2016ء کی ناکامی فوجی بغاوت میں باغیوں کا ساتھ دینے کا الزام عاید کیاگیا اور اسی الزام کے تحت ان پر مقدمہ چلایا گیا تھا۔ نازلی سمیت دیگر صحافی ان تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہیں۔

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق عدالت نے ایک دوسرے کیس میں نازلی کو پانچ سال 10 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ اس نے ریاستی راز چوری کرنے کے بعد انہیں شائع کردیا تھا۔

خیال رہے کہ نازلی ترکی کی معروف صحافیہ اور دانشورہیں۔گذشتہ برس انہیں صدر کی توہین کے الزام میں 14 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ترک قانون کے مطابق صدر کی توہین کی سزا چار سال قید مقرر کی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں