اسرائیل، شام میں ایرانی تنصیبات پر اندھا دھند حملے بند کرے: روس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

روس نے شام میں ایرانی تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے شام میں اسرائیل کی اندھا دھند کارروائیاں فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے حالیہ ایام میں شام میں ایرانی تنصیبات، تہران کی حامی ملیشیائوں اور لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے خلاف حملے تیز کر دیے ہیں۔ اسرائیل، شام میں ایرانی ملیشیائوں کو تل ابیب کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار یتے ہوئے شام میں ایران کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخوروا نے خبر رساں ایجنسی 'ایتار طاس' کے سوال کے جواب میں کہا کہ ’’اسرائیل کو شام میں اندھا دھند بمباری اور حملے فوری روکنا ہوں‌ گے۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے شام میں مسلسل حملے اسرائیل سمیت کسی بھی ملک کے مفاد میں‌ نہیں اور اس کے نتیجے میں کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

’’طاس‘‘ نے وزارت خارجہ کی ترجمان کا جو بیان نقل کیا ہے اس کے مطابق ’’روس، شام کی سرزمین کو مسلح تصادم میں تبدیل نہیں کرنا چاہیے۔‘‘

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں