سوڈانی انٹیلی جنس سروس کا اہلکار فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوڈان کی قومی سراغرساں ایجنسی (نیشنل انٹیلی جنس اور سکیورٹی سروس) اور فوجیوں کے درمیان جھڑپ میں ایک اہلکار ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

بحیرہ اسود کے کنارے واقع شہر پورٹ سوڈان میں دونوں فورسز کے درمیان جھڑپ کا یہ واقعہ پیش آیا ہے۔سوڈان میں 19 دسمبر سے صدر عمر حسن البشیر کی حکومت کے خلاف جاری احتجاجی تحریک کے دوران میں اس شہر میں انٹیلی جنس اور فوج کے اہلکاروں کے درمیان جھڑپ کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

سوڈان کے اس صوبے میں سکیورٹی کی نگران کمیٹی کے سیکریٹری میجر جنرل محمد موسیٰ عمر نے جمعرات کو ایک بیان میں اس جھڑپ کی اطلاع دی ہے لیکن انھوں نے یہ نہیں بتایا ہے کہ ان کے دوران میں یہ لڑائی کیوں ہوئی ہے؟

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں