وینزویلا نے امریکا کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وینز ویلا اور امریکا کے درمیان تازہ کشیدگی کے بعد وینز ویلا نے امریکا کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردیے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وینز ویلا کے صدر نیکولس ماڈورو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب امریکا کے ساتھ سفارتی تعلقات جاری رکھنے کا کوئی جواز نہیں رہاہے۔ انہوں نے یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سےوینز ویلا کےاپوزیشن لیڈر کو عبوری صدر تسلیم کرنے کے رد عمل میں اٹھایا ہے۔

دارالحکومت کراکس میں ایوان صدر کے باہر اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر ماڈورو نے کہا کہ ان کی حکومت نے امریکا سے سفارتی تعلقات توڑ دیے ہیں اور امریکی سفارتی عملے کو 72 گھنٹوں کے اندر اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو وینز ویلا کے اپوزیشن لیڈر خوان گوایڈو جو پارلیمنٹ کے اسپیکر بھی ہیں کو وینز ویلا کے عبوری صدر کے طورپر تسلیم کرلیا تھا۔

خیال رہے کہ جنوبی امریکا کے متعدد دیگرممالک بھی وینز ویلا کے حزب اختلاف کے سربراہ کو ملک کا عبوری صدر تسلیم کرچکے ہیں۔

برازیل، کولمبیا اور یورا گوئے نے اپنے حامیوں‌کے سامنے عبوری صدر کا علامتی حلف اٹھانے کے فوری بعد خوان گوایڈو کو وینز ویلا کا عبوری صدر قرار دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں