.

شہزادہ ہیری کے بعد شہزادہ ولیم کے جوتے میں بھی سوراخ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

حال ہی میں برطانوی شہزادہ ولیم نے سوئٹرزلینڈ کےشہر ڈاووس میں ایک کانفرنس میں شرکت کےبعد ان کےجوتے کے تلوے میں دیکھا جانے والا سورا میڈیا کی توجہ کا خاص مرکز ہے۔ یہ سوراخ اس وقت دیکھا جب وہ ٹیلی ویژن چینلوں‌کے لیے دستاویزی فلموں کی وجہ سے مشہور صحافی سر David Attenborough کے ساتھ فطری تاریخ پر بات چیت کررہے تھے۔

اس موقع پر شاید انٹرویو کرنے والوں نے شہزادہ ولیم کے جوتے میں موجود سوراخ کی توجہ توجہ نہیں کی۔انگریزی جریدے 'Hello ' میں برطانوی شہزادے کے جوتے میں سوراخ کی خبر شائع ہونے سے قبل 'ٹوئٹر' پرخرم نامی ایک شخص نے بھی توجہ دلائی تھی۔

خبر کے منظرعام پرآنے کے بعد العربیہ ڈاٹ نیٹ نے انٹرنیٹ پر شہزادہ ولیم کے جوتے میں سوراخ کے بارے میں سرچ کیا تو ایک ویڈیو اور کئی تصاویر سامنے آئیں۔ یہ فوٹیج 'بی بی سی 1' چینل کی طرف سے جاری کی گئی ہے جو ویڈیو شیئرنگ ویب سائیٹ یوٹیوب پر بھی موجود ہے۔ فوٹیج میں شہزادہ ولیم کے جوتے کے تلوے میں تقریبا ایک سینٹی میٹر کے برابر سوراخ دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے کے وائرل ہونے کے ساتھ ہی صارفین نے ان کےبھائی شہزادہ ہیری کے جوتے میں سوراخ کی طرف بھی توجہ دلائی جو ایک سال قبل ایسی ہی ایک تقریب کے دوران دیکھا گیاتھا۔