سوڈان سے اظہار یکجہتی کے لیے سعودی وفد کی خرطوم آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے وزراء پر مشتمل ایک وفد سوڈان بھیجا گیا ہے جو سوڈانی حکومت اور عوام کے ساتھ سعودی عرب کی جانب سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرے گا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب سے آئے یکجہتی وفد نے گذشتہ روز سوڈانی صدر عمرالبشیر سے ملاقات کی۔ وفد میں سعودی عرب کے وزیر برائے تجارت وسرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ القصبی، وزیر ٹرانسپورٹ نبیل بن محمد العامودی اور وزیر مملکت برائے افریقی امور احمد بن عبدالعزیز قطان شامل ہیں۔

سعودی وزیر تجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد بن عبدللہ القصبی نے ایک پریس بیان میں کہا کہ ان کا وفد خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمام کی ہدایت پر سوڈان میں جاری موجودہ اقتصادی بحران کے حل میں مدد کے لیے بھیجا گیا ہے۔ ہم سوڈانی حکام کے ساتھ بات چیت میں میں دو طرفہ تجارت پر بات چیت کی ہے۔ انہوں‌ نے انکشاف کیا کہ ان کے دورے کا مقصد واضح ہے اور جلد ہی سعودی تاجروں کا ایک وفد بھی سوڈان کا دورہ کرے گا۔

انہوں‌ نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین سوڈان کی سلامتی، امن اور استحکام کا خواہاں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ ان کا ملک سوڈانی قوم کی معاونت اور مدد میں کوئی تاخیر نہیں کرے گا۔ القصبی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں تعلیم کے شعبے میں سوڈانی عوام نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

سعودی عرب کی طرف سے سوڈان کو 23 ارب ریال کا قرض دینے اور سوڈان میں ترقیاتی پروگراموں میں حصہ لینے کا اعلان کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں