امریکا میں وینز ویلا کا ملٹری اتاشی منحرف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکا میں قائم وینز ویلا کے سفارت خانے میں متعین ملٹری اتاشی نے صدر نکولس ماڈورو کے ساتھ وفاداری ختم کرتے ہوئے خود کو ملک کا عبوری صدر قرار دینے والے خوان گوایڈو کے ساتھ وفاداری کا اظہار کیا ہے۔

اسپانوی اخبار'El Nuevo Herald' کےمطابق ہفتے کے روز منحرف ہونے والے وینز ویلاکے ملٹری اتاشی کرنل 'José Luis Silva' نے ٹیلیفون پربات کرتےہوئے کہا کہ وہ صدر ماڈورو سے الگ ہوگئے ہیں۔

مںحرف ہونے والے فوجی افسر نے کہا کہ میں وینز ویلا میں نکولس ماڈورو کوآئینی صدر تسلیم نہیں کرتا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کو مںحرف ملٹری اتاشی کی ایک فوٹیج بھی ملی ہے جس میں وہ موجودہ صدر نکولس ماڈورو سے اعلان برات اور خود کو عبوری صدر قراردینے والے اپوزیشن رہ نما خوان گوایڈو کے ساتھ وفادار کا اظہار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ مںحرف ملٹری اتاشی نے وینز ویلا کی مسلح افواج سے اپیل کی ہے کہ وہ صدر نکولس ماڈورو سے وفاداری ختم کرکے عبوری صدر کا ساتھ دیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں وینز ویلا کے اپوزیشن لیڈر اور پارلیمنٹ کے اسپیکر خوان گوائڈو نے علم بغاوت بلند کرتےہوئےخود کو عبوری صدر قرار دیا تھا۔ امریکا نے نام نہاد عبوری صدر کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تو اس پر صدر نکولس ماڈور نے امریکا کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کردیے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں