.

شام میں سیف زونز کے قیام میں پناہ گزینوں کی واپسی شامل ہے : ایردوآن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کا مقصد شمالی شام میں سیف زونز کا قیام ہے تا کہ ترکی میں مہمان کے طور پر مقیم چالیس لاکھ کے قریب شامی پناہ گزین اپنے ملک لوٹ سکیں۔

پیر کے روز استنبول میں گفتگو کرتے ہوئے ایردوآن کا کہنا تھا کہ تقریبا 3 لاکھ شامیوں کی واپسی پہلے ہی ہو چکی ہے اور اب وہ لاکھوں شامیوں کی سیف زونز کی طرف واپسی کی توقع رکھتے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دسمبر میں اعلان کیا تھا کہ وہ شام سے امریکی فوج کو نکال رہے ہیں۔ بعد ازاں ایردوآن نے اپنے اعلان میں کہا کہ انہوں نے اور امریکی صدر نے ترکی کی سرحد کے نزدیک شام میں 20 اندر سیف زون قائم کرنے کے معاملے پر بات چیت کی۔