سعودی فضائیہ نے خمیس مشیط کی جانب آنے والا حوثیوں کا بیلسٹک میزائل مار گرایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے جنوبی شہر خمیس مشیط کی جانب یمن سے آنے والے ایک بیلسٹک میزائل کو مار گرایا ہے۔ یہ میزائل مبینہ طور پر حوثی شیعہ باغیوں نے داغا تھا۔

العربیہ کے نمایندے کی اطلاع کے مطابق بدھ کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر دوبجے سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے بیلسٹک میزائل کو روک کر ناکارہ بنایا ہے۔اس میزائل سے یمن کے جنوبی شہر خمیس مشیط کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ اس تباہ شدہ میزائل کے کچھ ٹکڑے شہر کے نواح میں گرے ہیں اور ان سے کسی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

دریں اثناء عرب اتحادی فورسز نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ حوثیوں کے سعودی عرب کے جنوبی شہر ابھا کی جانب چھوڑے گئے ایک ڈرون کو تباہ کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں