ایرانی معیشت تباہی سے دوچارہے:ڈونلڈ ٹرمپ

تہران کے میزائل تجربات سنگین خطرہ ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی معیشت اس وقت تباہی سے دوچار ہے اور معیشت کی تباہی ہی ایران کے بڑھتے خطرات کی روک تھام کرسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران ممکنہ خطرہ ہے اور اس کا میزائل پروگرام عالمی سلامتی کےلیے شدید خطرہ ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ'ٹوئٹر' پر پوسٹ کی گئی متعدد ٹویٹس میں صدر ٹرمپ نے امریکی انٹیلی جنس اداروں کو ایران کے معاملے میں لاپرواہی برتنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے سخت لہجے میں کہا کہ اگر امریکی انٹیلی جنس اداروں کےپاس ایران کو نکیل ڈالنے کی صلاحیت نہیں تو انہیں دوبارہ اسکول داخل ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انٹیلی جنس اداروں کے اہلکار منفی طرز عمل پرچلنے کے ساتھ ایران کے معاملے غلط روش پر کام کررہے ہیں۔

خیال رہےکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے معاملے میں لاپرواہی برتنے پر انٹیلی جنس اداروں پر یہ پہلی تنقید نہیں۔

صدر ٹرمپ نے اپنی ٹویٹس میں شام اور شمالی کوریا کے حوالے سے اپنی کامیاب حکمت عملی کی تعریف کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں