وینز ویلا کی فوج کا اہم جنرل منحرف، عبوری صدر کی حمایت کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وینزویلا کی مسلح افواج کے ایک سینئر جنرل نے صدر نیکولس مادورو کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہوئے خود ساختہ صدر اور اپوزیشن لیڈر خوان گوائیڈو کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ٹویٹر پر پوسٹ ایک فوٹیج میں فضائیہ کے ایک سینئر جنرل فرانسیسکو یانیر نے کہا ہے کہ وہ اپنے کئی دوسرے ساتھیوں کے ساتھ عبوری صدر گوائیڈو کے ساتھ وفاداری کا اظہار کرتے ہیں۔

جنرل یانیر کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے عوام موجودہ حکومت کی وجہ سے مصیبت کا شکار ہیں اور 90 فیصد فوج صدر مادورو کی مخالف ہے۔ انہوں‌ نے اپنے تمام دیگر فوجی ساتھیوں اور سپاہیوں پر اپوزیشن لیڈر خوان گوائیڈو کو صدر ماننے اور نیکولس مادورو کو اقتدار سے ہٹانے پر زور دیا۔

خیال رہے کہ 23 جنوری کو وینزویلا میں پارلیمنٹ کے اسپیکر اور اپوزیشن لیڈر خوان گوائیڈو نے خود کو ملک کا صدر قرار دیتے ہوئے صدر مادورو کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس اقدام کے بعد وینزویلا کی فوج نے صدر کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔ یہ پہلا موقع کہ کسی جنرل نے صدر کے مادورو کے خلاف علم بغاوت بلند کیا ہے۔ خدشہ ہے کہ جنرل یانیر کی بغاوت کے بعد مزید فوجی بھی صدرکا ساتھ چھوڑ دیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں