پوپ فرانسیس متحدہ عرب امارا ت کے تاریخی دورے پر ابو ظبی پہنچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عیسائیوں کے رومن کیتھولک فرقے کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس متحدہ عرب امارات کے تین روزہ سرکاری دورے پر اتوار کو ابوظبی پہنچ گئے ہیں۔پوپ کی آمد پر ابو ظبی کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نہیان اور جامعہ الازہر کے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب نے ان کا پُرتپاک خیرمقدم کیا ہے۔

رومن کیتھولک کے کسی روحانی پیشوا کا جزیرہ نما عرب کا یہ پہلا دورہ ہے۔پوپ فرانسیس ویٹی کن کا سربراہ بننے کے بعد سے دنیا کے دو بڑے مذاہب عیسائیت اور اسلام کو قریب تر لانے کے لیے کوشاں ہیں۔وہ سوموار کو یواے ای کے ولی عہد سے ملاقات کریں گے۔

وہ منگل کے روز ایک بڑے مذہبی اجتماع سے خطاب کریں گے جس میں قریباً ایک لاکھ35 ہزار عبادت گزاروں کی شرکت متوقع ہے ۔

پوپ فرانسیس کی ابو ظبی آمد پر  جامعہ الازہر قاہرہ کے سربراہ  ڈاکٹر احمد الطیب ان کا پُرتپاک خیرمقدم کررہے ہیں۔
پوپ فرانسیس کی ابو ظبی آمد پر جامعہ الازہر قاہرہ کے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب ان کا پُرتپاک خیرمقدم کررہے ہیں۔
مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں