ایران نے یورپی یونین کے الزامات کو بے بنیاد اور کھوکھلا قرار دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایران نے اپنے میزائل پروگرام اور خطے میں پالیسیوں کے حوالے سے یورپی یونین کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے اس میں عائد کیے گئے الزامات کو بے بنیاد اور غیر تعمیری قرار دیا ہے۔ یورپی یونین کے بیان میں ایران پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور یورپ میں ہلاکتوں کی سازشوں کی منصوبہ بندی کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔

ایرانی وزارت خارجہ نے منگل کے روز جاری بیان میں کہا کہ اس مرحلے پر اس طرح کے کھوکھلے اور بے بنیاد الزامات غیر تعمیری اور دشمنوں کے مقاصد سے میل کھاتے ہیں جو یورپ کے ساتھ ایران کے تعلقات کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔

یورپی یونین نے پیر کے روز اعلان کیا تھا کہ وہ ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائل داغے جانے اور ان میزائلوں کے تجربات کے حوالے سے تشویش کا شکار ہے۔ ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ان سرگرمیوں پر روک لگائے جن سے خطے کے عدم استحکام میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ایران اور یورپ کے تعلقات میں یہ نئی کشیدگی ایسے وقت میں سامنے آ رہی ہے جب امریکی پابندیوں سے بچنے اور ایران کو مالی رقوم منتقل کرنے کے لیے یورپ کے مجوزہ خصوصی مالیاتی میکانزم INSTEX کو بھی متعدد رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس میکانزم کے حوالے سے یورپی یونین کے ارکان کے درمیان مجموعی اتفاق رائے نہیں ہے اور یہ صرف جرمنی ، فرانس اور برطانیہ تک محدود ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں