یورپی یونین کو ایران کے بیلسٹک میزائلوں پر گہری تشویش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یورپی یونین کی جانب سے ایک بار پھرایران کے بیلسٹک میزائل تجربات پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق یورپی یونین کی طرف سے مشترکہ طورپر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یونین کو ایران کے بیلسٹک میزائل تجربات پر گہری تشویش ہے۔ بیان میں ایران پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنی بیلسٹک میزائل سرگرمیوں کو کم کریں کیونکہ ایرانی میزائل پروگرام شکوک وشبہات کو جنم دینے کے ساتھ خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کا سبب بن رہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران بیلسٹک میزائلوں کی رینج اور ان کی پیچیدگی میں اضافے کےساتھ تجربات کرنے میں بھی تیزی کے ساتھ سرگرم ہے۔ ایران کی اس طرح کی سرگرمیاں شکوک وشبہات کو جنم دینے کے ساتھ علاقائی عدم استحکام کا موجب بن رہی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں