.

سویڈن: شاہی خاندان کے چوری شدہ جواہرات کوڑے کرکٹ سے برآمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سویڈن میں ایک چرچ سے گذشتہ برس چوری ہونے والے ہیرے جواہرات کوڑے کرکٹ کے ایک ڈھیر سے ملےہیں جنہیں حکومت کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اسٹاک ہوم پولیس کا کہنا ہےکہ زیورات چوری کرنے والے دو ملزمان ایک کشتی پرسوار ہوکر فرار ہوگئےتھے۔ ان کے ہاتھوں چوری ہونے والے زیورات کوڑےکرکٹ سے ملے ہیں۔

دارالحکومت سے ملنے والے جوہرات کوتجزیے کے لیے ایک دوسرے شہر کی لیبارٹری میں بھیجا گیا تھا۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ کوڑے کےڈھیر سےملنے والے جواہرات کی مالیت 72 لاکھ ڈالر ہے۔

چوری کا یہ واقعہ 31 جولائی 2018ء کو پیش آیا تھا جب دو چوروں نے دن دیہاڑے اسٹاک ہوم سے چند کلو میٹر دور کیتھڈرل اسٹرنگنس چرچ میں گھس کر وہاں پر رکھے شاہی زیورات لوٹےاورایک کشتی پر سوار ہوکر فرار ہوگئے تھے۔

سویڈن میں چوری ہونے والے جوہرات سترھویں صدی عیسوی کے دور کے شاہی خاندان کی یاد گار تھے جو 1604ء سے 1611ء کے دوران سویڈن اور فن لینڈ کے بادشاہ چارلز نہم کی اہلیہ ملکہ کریسٹین کے استعمال میں رہے۔ پولیس نے گذشتہ برس ایک چور کو پکڑ لیا تھا تاہم چرچ سے چوری ہونے والےجواہرات برآمد نہیں کیے جاسکے تھے۔