سعودی اور امریکی وزراء خارجہ کی یمن اور ایران کے امور پربات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے وزیرمملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیرنے گذشتہ روز واشنگٹن میں امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں شام اور ایران سمیت خطے کے اہم مسائل پر بات چیت کی گئی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ‌ کے مطابق امریکی وزیرخارجہ نے علاقائی اور دو طرفہ دلچسپی کے امور میں سعودی عرب کی طرف سے بھرپور تعاون پر ریاض کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

دونوں دوست ممالک کے وزراء خارجہ نے یمن میں اقوام متحدہ کے مندوب مارٹن گریفنتھس کی زیرنگرانی امن مساعی کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یمنی حکومت اور حوثی باغیوں کو سویڈن میں طے پائے جنگ بندی معاہدے پرہرصورت میں عمل درامد یقینی بنانا ہوگا۔

عادل الجبیر اور مائیک پومپیو کےدرمیان ہونے والی ملاقات میں ایران کے بڑھتے خطرات کی روک تھام کے لیے تزویرات اتحاد کی تشکیل اور انسانی حقوق کے امور پر بات چیت کی گئی۔

دونوں رہ نمائوں نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی شفاف تحقیقات جاری رکھنے اور اس گھنائونے قتل کے مجرموں کا محاسبہ کرنے کی کوششیں جاری رکھنے سےاتفاق کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں