شام سے فوج چند ہفتے کے اندر نکال لیں گے:امریکی جنرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف وٹیل نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں‌کہا ہےکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پرعمل درآمد کرتے ہوئے شام سے چند ہفتوں کے اندربری فوج کو واپس بلانے کا امکان ہے۔

جنرل وٹیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی فوج کے انخلاء کے وقت فیلڈ میں امن وامان کی صورت حال کو بہتر بنانا ہوگا۔

عراق کے بارے میں بات کرتے ہوئے جنرل جوزف وٹیل نے کہاکہ وہ سمجھتے ہیں کہ عراق میں امریکی فوج اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جس ملک میں ہمارا مشن مکمل ہوجائے وہاں پر فوج کو مزید ٹھہرانے کی ضرورت نہیں رہتی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں