امریکی انتباہ کے باوجود ترکی کا وینز ویلا سے سونے کی تجارت بڑھانے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے وینز ویلا کے ساتھ تجارتی روابط برقراررکھنے پرامریکی انتباہ مسترد کرتے ہوئے انقرہ اور کراکس کے درمیان سونے کی تجارت میں اضافے کی توقع ظاہر کی ہے۔

منگل کے روز ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ایک بیان میں‌ کہا کہ وینز ویلاکے دورے کے دوران انہوں‌ نے اپنے ہم منصب نیکولس میڈورو سے ملاقات کی تھی جس میں ان سے دونوں ملکوں‌ کے درمیان تجارت کے فروغ پر بات چیت کی گئی تھی۔

انہوں‌ نے کہا کہ ترکی اور وینز ویلا کے ساتھ تجارتی روابط کو بڑھانے کو خوش آئند قرار یا۔ گذشتہ روز وینز ویلا کے ایک سینیر عہدیدار نے بھی ترک صدر سے ملاقات کی تاہم صدر ایردوآن نے اس عہدیدار کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

خیال رہے کہ وینز ویلااور ترکی کے درمیان 2018ء کے دوران سونے کی ایک ارب ڈالر کی تجارت ہوئی تھی۔ رواں سال جنوری میں دونوں‌ ملکوں نے سونے کی تجارت میں اضافے سے اتفاق کیا تھا۔

ادھر ایک سینیر امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ واشنگٹن انقرہ اور کراکس کے درمیان جاری تجارتی تعلقات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ امریکی عہدہدار کا کہنا ہے کہ امریکا وینز ویلا اور ترکی کے درمیان تجارتی معاملات بالخصوص سونے کی لین دین پر توجہ مرکوز رکھی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں