ایران میں پاسداران انقلاب کی بس پر خود کش حملہ، 41 اہلکار جاں بحق

جیش العدل نے صوبہ سیستان بلوچستان میں خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایران میں سپاہ پاسداران انقلاب کی بس پر خودکش حملے کے نتیجے میں 41 اہلکار جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں جیش العدل سے تعلق رکھنے والے خودکش بمبار نے زاہدان سے کیش جانے والی پاسداران انقلاب کی بس کو نشانہ بنایا ہے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پانچ اہلکاروں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

ایران کے اس علاقے میں کئی شدت پسند تنظیمیں متحرک ہیں ۔تاہم خودکش حملے کی ذمہ داری جیش العدل نامی گروپ نے قبول کی ہے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقہ کا محاصرہ کر کے تلاشی کا عمل شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشہ برس دسمبر میں چابہار میں خودکش بم دھماکے میں دو پولیس افسروں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ ماہ ستمبر میں ایک اور واقعے میں فوجی پریڈ پر حملہ کیا گیا جس میں 24 افراد مارے گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں