ایران سے تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا امریکی مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی وزارت خارجہ نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ سیاسی بنیادوں پر حراست میں لیے گئے تمام قیدیوں کورہا کرے اور جبری نظربندی فوری ختم کرے اور انہیں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت فراہم کرے۔

'العربیہ ڈاٹ نیٹ' کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں ایران پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سبز انقلاب تحریک کے سرکردہ رہ نمائوں کی 8 سال سے جاری نظربندی ختم کرتے ہوئے اصلاح پسند لیڈروں مہدی کروبی، امیر حسین موسوی، ان کی اہلیہ زھرا رھنورد کی جبری نظربندی ختم کرے اور تمام سیاسی قیدیوں کو فوری طورپر رہا کرے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ رواں‌ہفتے کو سنہ 2009ء کی سبز انقلاب تحریک ، مہدی کروبی، حسین موسوی اور ان کی اہلیہ اور انسانی حقوق کی کارکن زھرا رھنورد کی نظر بندی کو 8 سال ہوچکے ہیں۔

امریکی وزارت خارجہ نے تینوں اصلاح پسند رہ نمائوں کی جبری نظربندی مسلسل جاری رکھنے کی مذمت کرتے ہوئے ان کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر سرکردہ رہ نمائوں کو قیدوبند میں‌ ڈالنا یا انہیں نظر بند کرنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور عالمی قوانین کی توہین ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں