.

وینزویلا کے پانچ عہدیداروں پرامریکا کی مالی پابندیاں عاید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی وزارت خزانہ نے وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو کے پانچ مقرب عہدیداروں پر مالیاتی پابندیاں عاید کی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کی طرف سے مادورو کو وینزویلا کا سابق صدر قرار دیا گیا ہے۔

امریکی وزارت خزانہ کی طرف سے وینزویلا کے انٹیلی جنس چیف، صدارتی گارڈز کے سربراہ، پولیس چیف اور وینزویلا کی پٹرولیم کمپنی کے سربراہ پر نیکولس مادورو کا ساتھ دینے کے الزام میں پابندیاں عاید کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ وینزویلا میں جاری حالیہ سیاسی بحران میں امریکا نے اپوزیشن لیڈر اور خود ساختہ صدر 'وآن گوائیڈو' کی حمایت کرتے ہوئے نیکولس مادورو کے ساتھ تعلقات ختم کر دیئے ہیں۔

گذشتہ بدھ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وینزویلا کے خلاف کارروائی کے لیے ان کے پاس تمام آپشن کھلے ہیں۔ انہوں نے صدر نیکولس مادورو پر وینزویلا میں متاثرین تک امدادی سامان کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالنے کا بھی الزام عاید کیا۔