سعودی عرب کی جزیرہ نما سیناء میں دہشت گردی کی شدید مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے مصر کے جزیرہ نما سیناء میں گذشتہ روز دہشت گردی کے ایک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملوں میں سیکیورٹی اہلکاروں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ برادر ملک مصر کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانی دینا پڑی ہے۔ جزیرہ نما سیناء میں دہشت گردی کے اندوہناک واقعے کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔ سعودی عرب کی حکومت اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں مصری عوام کے ساتھ ہیں۔

مصری فوج کے ترجمان کرنل ثامر الرفاعی کے مطابق جزیرہ نما سیناء میں گذشتہ روز دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں سات دہشت گرد ہلاک ہو گئے جب کہ کارروائی میں متعدد فوجی جوان بھی شہید ہوئے ہیں۔

دہشت گرد گروہ 'داعش' نے شمالی سیناء میں ایک چیک پوسٹ کے قریب کیے گئے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ مصری فوج کے ترجمان کے مطابق جزیرہ نما سیناء میں دہشت گردی کے واقعے میں 14 فوجی جوان شہید ہوئے جب کہ سات دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ فرار ہونے والے شدت پسندوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں