یمن میں عرب اتحاد کی عسکری کارروائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے: امریکا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکا نے یمن میں عرب اتحاد کی القاعدہ کے خلاف جاری کاروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے یمن میں جاری آپریشن کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی سینٹرل کمان کے ڈپٹی ڈائریکٹر ابوظبی میں 'اے ایف پی' سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک یمن میں القاعدہ کے خلاف عرب اتحاد کی عسکری کارروائیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یمن میں قیام امن اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا سعودی عرب کی ہرممکن مدد کرتا رہے گا۔ انہوں‌نے مزیدکہا کہ یمن میں جاری فوجی آپریشن میں دہشت گردوں کو زیادہ سے زیادہ جانی ومالی نقصان پہنچانے اور شہری آبادی کے کم سے کم نقصان کو یقینی بنانے کے لیے سعودی عرب کی خصوصی معاونت کرے گا۔

امریکی عہدیدار نے ان خیالات کا اظہار متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں منعقدہ 'آئیڈیکس' نمائش میں شرکت کے موقع پر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ داعش اور القاعدہ ہماری کارروائیوں کا خصوصی مرکز ہیں اور ان کی سرکوبی کے لیے ہم اتحادی ممالک کو ہرممکن مدد فراہم کریں‌ گے۔

خیال رہے کہ سنہ 2015ء کو سعودی عرب نے یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کے خلاف ایک بڑا آپریشن شروع کیا۔ اس آپریشن کے دوران امریکا کی جانب سے سعودی عرب کی غیر معمولی امداد فراہم کی گئی۔

امریکی عسکری عہدیدار کا کہنا تھا کہ شام سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد بھی امریکا داعش کے خلاف آپریشن جاری رکھے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں