بھارت مملکت سے یومیہ 8 لاکھ بیرل تیل خرید رہا ہے: سعودی ارامکو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

دنیا میں تیل کی سب سے بڑی کمپنی سعودی ارامکو کے چیف ایگزیکٹو امین الناصر کا کہنا ہے کہ بھارت سرمایہ کاری کے حوالے سے ارامکو کمپنی کی اولین ترجیحات میں شمار ہوتا ہے۔

انہوں نے یہ بات بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک اجلاس کے دوران کہی۔ الناصر بھارت کا دورہ کرنے والے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ہمراہ وفد میں شریک ہیں۔

الناصر نے بتایا کہ بھارت اس وقت سعودی عرب سے یومیہ 8 لاکھ بیرل کے قریب خام تیل خرید رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2040 تک بھارت کی تیل کی طلب یومیہ 82 لاکھ بیرل تک پہنچ جائے گی۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ارامکو کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ معیشت کی سطح بلند ہونے کے ساتھ توانائی کے شعبے میں بھارت کی طلب میں بڑھنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب بھارت میں سب سے بڑی سرکاری آئل ریفائننگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مینجمنٹ بورڈ کے چیئرمین سنجیو سنگھ کا کہنا ہے کہ بھارت سعودی عرب کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کی توقع رکھتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں