الجزائر: فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاکتیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

الجزائر میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں ابتدائی رپورٹ کے مطابق دو افراد ہلاک ہو گئے۔

یہ حادثہ بدھ کی شب دس اور گیارہ بجے کے درمیان الجزائر کی شمالی ریاست تیارت کے علاقے الرشایفہ کے نزدیک ایک جنگل میں پیش آیا۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر کے مطابق ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد وہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

ابھی تک اس حادثے کے بارے میں الجزائر کی وزارت دفاع کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں ہوا۔ تاہم غیر سرکاری ذرائع نے ابتدائی طور پر دو افراد کی ہلاکت ریکارڈ ہونے کی اطلاع دی ہے۔

حالیہ چند برسوں کے دوران الجزائر میں اس نوعیت کے کئی حادثات پیش آ چکے ہیں۔ ان میں آخری حادثہ اپریل 2018 میں پیش آیا۔ اس واقعے میں بوفاریک عسکری ہوائی اڈے کے نزدیک ایک فوجی طیارہ گرنے کے نتیجے میں فوجی اہل کاروں اور شہریوں سمیت 257 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ یہ الجزائر کی تاریخ کا سب سے بڑا فضائی حادثہ تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں