تُرکی لیبیا کی سلامتی کو مسلسل نقصان پہنچا رہا ہے: لیبی اسپیکر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

لیبیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکرعقیلہ صالح نے ترکی پرلیبیا کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کا الزام عاید کیا ہے۔

العربیہ کے مطابق بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں عقیلہ صالح نے لیبیا کے لیے ترکی کے مندوب امراللہ ایشلر پر سخت تنقید کی اور کہا کہ ترکی لیبیا کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی مسلسل کوششیں کررہا ہے۔ عقیلہ صالح نے ملک کے جنوب میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جنرل خلیفہ حفتر کی قیادت میں جاری فوجی آپریشن پرترکی کی تنقید کو مسترد کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ترک مندوب کا ملک میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن پر ترکی کی طرف سے تنقید لیبیا کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور ملک کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ لیبی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ ان کا ملک اس وقت سلامتی کے مسائل سے دوچار ہے۔ ایسے میں ترکی کی طرف سے لیبیا میں مداخلت ملک دہشت گردوں کو فایدہ پہنچانے اور لیبیا کی سلامتی اور خود مختاری کو نقصان پہنچانے کا موجب بنے گی۔ انہوں نے ترکی پرلیبیا میں دہشت گردوں کولاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے اور انہیں مالی مدد پہنچانے کا الزام عاید کیا۔

خیال رہے کہ ترکی کے خصوصی ایلچی امراللہ ایشلر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ لیبی فوج کا چاڈ کے مسلح گروپوں اور دیگر عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن 'سیاسی معاہدے' کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں