جرمنی : فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور سمیت 2 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جرمنی کے شہر میونخ میں جمعرات کے روز ایک مسلح شخص نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

جرمنی کے جریدے فوکس نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ واقعے میں دو افراد مارے گئے جن میں ایک حملہ آور ہے۔

پولیس نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ "ہم نے صورت حال پر قابو پالیا ہے۔ اس وقت کوئی خطرہ نہیں پایا جا رہا"۔ پولیس کے مطابق میونخ شہر میں سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

بعد ازاں پولیس ترجمان نے جمعرات کے روز بتایا کہ میونخ میں فائرنگ کے واقعے کے پیچھے دہشت گردی کا کوئی پہلو نہیں پایا جاتا۔ ترجمان کے مطابق واقعے میں دو افراد ہلاک ہوئے جن میں سے ایک نے گولیاں چلائیں ،،، کسی بھی تیسرے شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

جرمنی میں دسمبر 2016 سے سکیورٹی ہائی الرٹ ہے جب پناہ ملک میں پناہ طلب کرنے والے ایک تیونسی باشندے نے ایک ٹرک پر قبضہ کر کے اس کے ڈرائیور کو قتل کر دیا اور پھر اسی ٹرک کے ساتھ برلن میں ایک گنجان بازار میں جا گھسا۔ واقعے میں 11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں