سعودی ولی عہد سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سرکاری دورے پر جمعرات کی صبح چین پہنچ گئے۔

اس موقع پر عوامی جمہوریہ چین میں مشاورتی اور سیاسی کونسل کے نائب سربراہ خی لی وانگ، چین میں سعودی عرب کے سفیر ترکی الماضی، سعودی عرب میں چین کے سفیر ہوا شین اور دیگر کئی عہدے داروں نے شہزادہ محمد بن سلمان کا استقبال کیا۔

اس سے قبل سعودی ولی عہد بھارت کے دورے پر گئے تھے۔ بھارت سے روانہ ہونے کے بعد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ارسال کیے گئے ایک پیغام میں سعودی وفد کے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں