بھارت : حکومت کے زیر اہتمام فضائی شو کے دوران میں سیکڑوں کاریں نذرِ آتش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

بھارت کے جنوبی شہر بنگلور میں حکومت کے زیر اہتمام ایک فضائی شو کے دوران میں تین سو کاریں جل گئی ہیں۔

بنگلور میں آگ بجھانے والے محکمہ کے ایک اعلیٰ عہدے دار ایم این ریڈی نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہفتے کے روز پہلے آگ ممکنہ طور پر ایک میدان میں خشک گھاس میں لگی تھی ۔اس وقت تیز ہوا چل رہی تھی اور اس نے آناً فاناً وہاں کھڑی کاروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔تاہم ان کا کہنا ہے کہ آتش زدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

بھارت کی خبررساں ایجنسی اے این آئی نے اس واقعے کی فوٹیج جاری کی ہے ۔اس میں قطاروں میں کھڑی کاریں آگ کے شعلوں میں لپٹی ہوئی دیکھی جاسکتی ہیں اور سیاہ دھویں کے بادل بلند ہور ہے ہیں ۔بھارت کی وزارتِ دفاع نے اس واقعے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی وزارت دفاع نے اس ’’ ائیر انڈیا شو‘‘ کا اہتمام کیا تھا ۔اس کا یہ دعویٰ ہے کہ وہ اس کو دنیا کا سب سے بڑا فضائی شو بنانا چاہتی ہے لیکن اس کے دوران میں اس طرح کے متعدد حادثات رونما ہوچکے ہیں ۔

گذشتہ منگل کے روز بھارتی فضائیہ کے دو طیارے فضائی کرتب کے مظاہرے کی مشق کے دوران میں آپس میں ٹکرا گئے تھے۔اس واقعے میں ایک پائیلٹ ہلاک اور دو زخمی ہوگئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں