چینی پائلٹ محو خرام اور ہوائی جہاز بلندیوں میں محو پرواز: وڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ہوائی جہاز کا پائلٹ جہاز اڑاتے ہوئے اپنی ذمہ داری میں معمولی کوتاہی برتے تواس کے نتیجے میں نہ صرف اس کی بلکہ طیارے میں سوار دیگر مسافروں کی زندگی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے مگر چین میں ایک ہوائی جہاز کے ہوابازکو فضا کی بلندیوں میں مسافر طیارہ اڑاتے ہوئے نیند کے مزے لیتے پایا گیا۔

چین میں پرواز کے دوران ایک ہوائی جہاز کے پائلٹ کی گہری نیند کی وڈیو نے سب کو حیران کردیا۔ یہ فوٹیج برطانوی اخبار'ڈیلی میل' کی ویب سائیٹ پر شائع کی گئی ہے۔ اخباری رپورٹ کے مطابق چینی ہوا باز بلندی پر پرواز کے دوران قیلولہ کرتے ہوئے گہری نیند میں چلا گیا۔ پائلٹ سوتا رہا اور جہاز اڑتا رہا۔

رپورٹ کے مطابق 'بوئنگ 747' کے کیبن میں موجود طیارے کے ہوا باز کو دوران پرواز سوتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس کا معاون اس کی تصاویر اتارنے میں مصروف ہے۔

جہاز اڑاتے ہوتے نیند کرنے والے چینی پائلٹ کی شناخت 'ونگ جیاتشی' کے نام سے کی گئی ہے جو چینی فضائی کمپنی کے ایک طیارے کا دیرینہ پائلٹ ہے۔ وہ گذشتہ 20 سال سے جہاز اڑانے کا تجربہ رکھتا ہے۔

یہ وڈیو چینی فضائی کمپنی کے ہوابازوں کی سات روز تک جاری رہنے والی ہڑتال کے بعد سامنے آئی ہے۔ ہڑتال کرنے والوں نے اوقات کار کی طوالت کے خلاف اور دیگر مسائل کے خلاف پورا ایک ہفتہ احتجاج کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ونگ کا شمار چین کے پرانے اور تجربہ کار ہوابازوں میں ہوتا ہے جو چین میں 'بوئنگ747' طیارے اڑاتے رہےہیں۔ وہ زیادہ تر چین اور جاپان، شمالی کوریا اور ہانگ کانگ کے لیے پرواز کرتے ہیں۔

دوسری جانب چینی فضائی کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پرواز کے دوران نیند کے مزے لینے والے ہواباز کے خلاف 'مناسب' کارروائی کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس کی تصاویر بنانے والے معاون ہواز کو بھی سزا دی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں