وینزویلا میں شہریوں کی ہلاکتوں پر گہرا دکھ ہے: گوٹیرس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے وینزویلا میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جاری سیاسی محاذ آرائی کے دوران شہریوں کی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ حالیہ کشیدگی کے دوران شہریوں کے جانی نقصان پر اُنہیں دکھ پہنچا ہے۔انہوں‌نے فریقین پر کشیدگی کم کرنے اور تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے یہ بیان وینزویلا اور کولمبیا کی سرحد پر ہونے والے تصادم کے بعد سامنے آیا جب امریکا کی طرف سے وینزویلا کی اپوزیشن کے لیے بھیجی گئی امداد روکنے کے لیے حکومتی فورسز نے کارروائی کی۔ اطلاعات کے مطابق سرحد پر امریکی امداد روکنے کے لیے فوج اورپولیس نے وہاں پر موجود لوگوں‌ پرآنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز برازیل کی سرحد کے قریب دو افراد کو ہلاک کردیا گیا جب کہ کولمبیا اور وینزویلا کی سرحد پر بنے ایک پل پرہونے والے تصادم میں 285 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

"انتونیو گوٹیرس" نے ایک بیان میں کہا کہ وینزویلا میں گذشتہ روز ہونے والے پرتشدد واقعات اور ان کے نتیجے میں جانی نقصان پر گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے وینزویلا کی‌حکومت اور اپوزیشن پر تحمل کا مظاہرہ کرنے اور کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں