.

یمن : اقوام متحدہ کی الحدیدہ میں محاذِ جنگ کے نزدیک امدادی سامان کے گودام تک رسائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اقوام متحدہ یمن میں محاذِ جنگ کے نزدیک غذائی اجناس کے ایک گودام تک منگل کے روز رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے اور کہا ہے کہ وہاں لاکھوں افراد کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے امدادی سامان موجود ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے جنیوا میں یمن کے بارے میں ایک امدادی کانفرنس کے موقع پر کہا کہ ’’مجھے ابھی ابھی ایک اچھی خبر ملی ہے۔بالآخر ہم بحیرہ احمر کے کنارے واقع ملز تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔یہ خوراک اور دوسری اشیاء کی تقسیم کے حوالے سے ایک اہم انفرااسٹرکچر ہے‘‘۔

اقوام متحدہ نے یمن میں اس سال انسانی امداد کی مد میں دنیا سے چار ارب ڈالرز کی مانگ کی ہے اور سعودی عرب نے اس مقصد کے لیے پچاس کروڑ ڈالرز دینے کا وعدہ کیا ہے۔

عالمی خوراک پروگرام کے ایک ترجمان نے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عالمی ادارے کا ایک جائزہ مشن یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ کے نزدیک واقع گودام میں پہنچنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔