.

برطانیہ کے علاقے مانچسٹر میں خوفناک آتش زدگی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانیہ کے علاقے 'مانچسٹر' میں خوف ناک آتش زدگی نے کئی عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

'اسکائی نیوز' چینل کی رپورٹ کے مطابق 'گریٹ مانچسٹر ' کے سادلوورتھ مور کے مقام پر خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے وسیع رقبے اور عمارتوں کو لپیٹ میں لے لیا۔

اسکائی نیوز کے مطابق آگ ڈیڑھ کلو میٹر کے علاقے تک پھیل چکی ہے تاہم شہری دفاع کےحکام نے اس پر قابو پالیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق مانچسٹر میں لگنے والی آگ انتہائی خوف ناک ہے اور اس جیسی آگ آج تک نہیں دیکھی گئی۔