.

ہلمند میں طالبان کا افغان فوجی اڈے پر حملہ، 9 ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

طالبان نے افغان فوج کی ملٹری بیس پر حملہ کردیا جس کے بعد دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 9حملہ آور ہلاک ہو گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق طالبان نے جنوبی صوبہ ہلمند میں فوجی بیس کو نشانہ بنایا جس کی تصدیق گورنر آفس نے بھی کردی۔ گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور ہلمند میں 215 میوند کورپس کے سہراب کیمپ کے اندر داخل ہوئے اور دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 خودکش بمبار اور 6 دیگر حملہ آور مارے گئے۔
گورنر آفس نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ فوج نے حملہ پسپا کر دیا جس کے بعد کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

افغان میڈیا نے بتایا کہ 27حملہ آوروں نے صبح 4 بجے فوجی بیس کو نشانہ بنایا جبکہ حملہ آوروں میں 7 خودکش بمبار بھی شامل تھے۔