.

افغانستان میں بارشیں اور سیلاب سے 20 افراد جاں بحق،10لاپتا

موسلا دھار بارشوں نے قندھار شہر اور 6اضلاع کو شدید متاثر کیا،ہرات میں سینکڑو ں گھروں کو نقصان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

افغانستان کے جنوبی علاقوں میں بارشوں کے بعد سیلاب سے 20افراد جاں بحق اور 10لاپتا ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق موسلا دھار بارشوں نے قندھار شہر اور 6اضلاع کو شدید متاثر کیا۔

صوبے ہرات میں بھی سیلاب سے سیکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا، سیلابی ریلے میں 2ہزار گھر اور متعدد گاڑیاں بہہ گئیں۔متاثرہ علاقوں کے لوگوں نے سکولوں، مساجد اور سرکاری عمارتوں میں پناہ لی ہوئی ہے