.

الجزائر : انتخابات سے قبل صدر بوتفلیقہ نے اپنی جائیداد ظاہر کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

الجزائر میں العربیہ نیوز چینل کے نمائندے نے بتایا ہے کہ صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ نے ایک دستاویز میں اپنی جائیداد کی تفصیلات کا اعلان کیا ہے۔ اس دستاویز کو سرکاری اخبار "المجاهد" نے شائع کیا ہے۔

صدر بوتفلیقہ کی جانب سے اعلان کردہ منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد درج ذیل ہے :

* الجزائر کی ریاست سیدی فرج میں واقع ایک گھر جس کا اندراج 11 نومبر 1987 کو ہوا۔

* الجزائر میں ڈی لا روشیل اسٹریٹ پر واقع ایک گھر جس کا اندراج 11 دسمبر 2007 کو ہوا۔

* الجزائر کے دارالحکومت میں شیخ بشیر الابراہیمی اسٹریٹ پر واقع ایک اپارٹمنٹ جس کا انداراج 26 جون 2007 کو ہوا۔

* 2 عدد ذاتی گاڑیاں۔

الجزائر کے میڈیا نے ہفتے کے روز بوتفلیقہ کی جنیوا سے وطن واپسی کی خبر دی تھی۔ وہ علاج کی غرض سے جنیوا گئے ہوئے تھے۔

الجزائر میں صدارتی انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی وصولی اتوار تین مارچ کو نصف شب تک جاری رہے گی۔

توقع ہے کہ صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ پانچویں مدت کے واسطے اپنے کاغذات نامزدگی آج اتوار کے روز جمع کرائیں گے۔ اس دوران ملک بھر میں ان کی نامزدگی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع نے العربیہ کو بتایا ہے کہ الجزائر میں پریذیڈنسی سکریٹریٹ آئندہ چند گھنٹوں میں اہم فیصلوں کا اعلان کرے گا۔

علاوہ ازیں الجزائری ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ آئندہ گھنٹوں کے دوران جلد ایک حکومتی ترمیم کا اعلان سامنے آئے گا جو وسیع ترین ہونے کے ساتھ اپنی نوعیت کی سب سے بڑی ہو گی۔