.

امریکا کے جدید ترین میزائل ڈیفنس سسٹم کی اسرائیل میں تنصیب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یورپ میں امریکی کمان کی ترجمان نے پیر کے روز اعلان کیا کہ امریکی فوج نے جدید ترین میزائل شکن سسٹمTerminal High Altitude Area Defense) ) THAAD کو اسرائیل میں نصب کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق اقدام کا مقصد اس نوعیت کے ہتھیاروں کو دنیا بھر میں جلد تعینات کرنے کے حوالے سے امریکی فوج کی صلاحیت کو جانچنا ہے۔

سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ترجمان نے اس عرصے کی وضاحت سے انکار کر دیا جو اس جدید دفاعی میزائل سسٹم کی اسرائیل میں تنصیب کے لیے درکار ہوا۔ یہ نظام امریکی عسکری کمپنی لوک ہیڈ مارٹن نے تیار کیا ہے۔