امریکا نے عراقی شیعہ ملیشیا'تحریک النجباء'کو دہشت گرد تنظم قراردے دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی وزارت خزانہ نے عراق کی ایک شیعہ تنظیم 'حرکۃ النجباء' کو دہشت گرد گروپوں کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔

العربیہ کے مطابق امریکی وزارت خزانہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے عراقی شیعہ ملیشیا حرکۃ النجباء کو دہشت گرد گروپوں کی فہرشت شامل کرتے ہوئے اسے امریکا میں بلیک لسٹ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ حرکۃ النجباء سنہ 2013ء کو عصائب اھل الحق سےعلاحدہ ہوگئی تھی۔ اس کی قیادت اکرم الکعبی نامی شدت پسند نے اپنے ہاتھ میں۔ ایرانی رجیم کے قریب سمجھی جانے والی حرکۃ النجباء شام میں صدر بشارالاسد کے دفاع میں لڑ رہی ہے۔

اس تنظیم کو ایران کی طرف سے عسکری اور مادی مدد فراہم کی جاتی رہی ہے اور اس پر خطے میں ایرانی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں