امریکا میں طوفانی بارشوں سے جانی نقصان پر شاہ سلمان کا ٹرمپ سے اظہار افسوس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے امریکی ریاست 'الاباما' میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث جانی اور مالی نقصان پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شاہ سلمان کی طرف سے امریکی صدر کو ایک برقی تعزیتی پیغام ارسال کیا گیا ہے جس میں الاباما ریاست میں حالیہ ایام کے دوران تباہ کن بارشوں کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔

سعودی خبر رساں ایجنسی'ایس پی اے' کے مطابق سعودی فرمانروا کی طرف سے امریکی صدر کو بھیجے گئے برقی مراسلے میں کہا گیا ہےکہ دوست ملک امریکا میں بارشوں کے باعث ہونے والے نقصان اور مشکل وقت میں امریکی عوام اورحکومت کے ساتھ ہیں۔ برقی پیغام میں امریکا میں بارشوں کے باعث زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی گئی۔

خیال رہے کہ امریکی ریاست الاباما میں حالیہ ایام میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے نتیجے میں 20 سے زاید افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں