وویمن ڈے کے موقع پر سوڈان میں خواتین قیدیوں کو رہائی مل گئی

رہائی کا حکم صدر عمر البشیر نے سیکیورٹی اور خفیہ اداروں کے اجلاس میں دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوڈان کے صدر عمر البشیر نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر حکومت مخالف مظاہروں کے دوران گرفتار کی جانے والی تمام خواتین قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ اعلان ملک کے دو بڑے شہروں میں مظاہرین کے جمعہ کے روز کئے جانے والے احتجاجی مارچ سے دو گھنٹے قبل سامنے آیا۔

انیس دسمبر سے سوڈان کے دارلحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تقریباً روزانہ کی بنیاد پر احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ مظاہروں کا آغاز اشیائے صرف کی قیمتوں میں گرانی اور ملکی خزانہ میں کمی پر احتجاج کے لئے ہوا، تاہم بعد ازاں وہ ملک پر تین دہائیوں سے بلا شرکت غیرے حکومت کرنے والے عمر البشیر کے لئے ایک موثر چیلنج بن گیا۔

جمعہ کے روز سیکیورٹی اور خفیہ اداروں کے سربراہوں کے اجلاس میں عمرالبشیر نے حکم دیا کہ مظاہروں میں شرکت کی پاداش میں زیر حراست تمام خواتین کو رہا کر دیا جائے۔ حکومت مخالف مظاہروں میں شریک حلقوں کا کہنا ہے کہ اس وقت کم سے ڈیڑھ سو خواتین ایسی ہیں کہ جو مظاہروں میں شرکت کے الزام میں جیل میں قید ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں