مراکشی خاکروبہ نے ملکہ حسن کا تاج سرپر سجا لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مراکش میں خاکروب کے پیشے سےوابستہ ایک دو شیزہ نے طویل مقابلے کے بعد ملکہ حسن کا تاج اپنے سر پرسجالیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ‌کے مطابق افریقی عرب ملک مراکش میں خواتین میں یہ مقابلہ حسن 'ماحولیات اور سروسز' گروپ'اوزون' کے زیراہتمام منعقد کیا گیا تھا جس میں دسیوں خاکروب لڑکیاں شامل تھیں۔

جمعہ کے روز'خواتین' کے عالمی دن کے موقع پر ہونےوالے مقابلے میں حسناء فردوس کو خوبصورت ترین خاکروبہ قرار دیاگیا۔

دارالحکومت رباط میں منعقدہ تقریب میں حسناء فردوس کی ملکہ حسن کے طورپر تاج پوشی کی گئی جس میں سفارت کار، سیاسی رہ نما، فن کار، صحافی اور حکومتی شخصیات موجود تھیں۔

حسناء فردوس کے مشن کی راہ میں اس کےخاکروب کے کام اور پیشے نے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی۔ ملکہ حسن کی تاج پوشی کے بعد بات کرتے ہوئے فردوس کا کہنا تھا کہ اسے ملنے والا لقب خاکروب کا کام کرنے والی تمام دیگر لڑکیوں کے لیے باعث اعزاز ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ صفائی اور خاکروبی کوئی معیوب کام نہیں۔

بائیس سالہ ملکہ حسن حسناء فردوس کا تعلق مراکش کے ازیلال شہر سے ہے۔ وہ وسطی مراکش میں صفرو شہر میں خاکروبہ کا کام کرتی ہے۔ گذشتہ برس اسی نوعیت کےایک مقابلے میں سناء معطاط نے ملکہ حسن کا ٹائیٹل جیتا تھا۔حسناء فردوس اس سلسلے کی دوسری کڑی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں