نیروبی جانے والا ایتھوپیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ، 157 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایتھوپیا کی قومی فضائی کمپنی Ethiopian ایئرلائنز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی کا ایک طیارہ اتوار کی صبح نیروبی جاتے ہوئے گر کر تباہ ہو گیا۔ بوئنگ 737-800 طیارے میں 149 مسافر اور عملے کے 8 افراد سوار تھے۔

ترجمان کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8:44 پر دارالحکومت ادیس ابابا سے 62 کلو میٹر جنوب مشرق میں واقع قصبے بیشوفتو کےنزدیک پیش آیا۔

ایتھوپیا کے وزیراعظم نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر حکومت اور عوام کی جانب سے طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں