نیویارک : دوران پرواز شدید ہچکولے ، ترکی کے طیارے کے 29 مسافر زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکا کے شہر نیویارک میں انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ ہفتے کے روز جان ایف کینیڈی آنے والے ترکی کے طیارے کو فضا میں شدید ہچکولوں کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں 29 مسافر زخمی ہو گئے۔

نیویارک میں فائر ڈپارٹمنٹ نے اپنی ٹویٹ میں بتایا تھا کہ 32 مسافروں کو معمولی زخم آئے تاہم بعد ازاں تعداد کو کم کر کے 29 کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ طیارہ ترکی کے شہر استنبول سے آ رہا تھا۔ زخمی افراد میں سے تین کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں