سعودی وزیرِمملکت برائے امورِ خارجہ عادل الجبیر کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے سوموار کے روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر برائے امورِ خارجہ سشما سوراج سے نئی دہلی میں الگ الگ ملاقات کی ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی کے مطابق انھوں نے ان دونوں ملاقاتوں میں سعودی عرب اور بھارت کے درمیان شاندار تعلقات کا جائزہ لیا ہے اور انھیں تمام شعبوں میں مزید فروغ دینے کے لیے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

وزیر مملکت عادل الجبیر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے بھارت کے حالیہ دورے کے تسلسل ہی میں نئی دہلی کا یہ دورہ کیا ہے۔اس سے چند روز قبل انھوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں اسلام آباد کا دورہ کیا تھا ۔

انھوں نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی ۔ ان سے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا تھا اور انھیں پاکستان کے بھارت کے ساتھ تنازعات کے حل اور جاری دوطرفہ کشیدگی میں کمی کے لیے سعودی عرب کی جانب سے حمایت کی یقین دہانی کرائی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں