سوڈانی پارلیمنٹ نے ملک میں ہنگامی حالت کی مدت 6 ماہ کم کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوڈان کی پارلیمنٹ نے صدر عمرالبشیر کی طرف سے ملک میں نافذ کی گئی ہنگامی حالت کی توثیق کی ہے تاہم ہنگامی حالت کی مدت ایک سال سے کم کرکے چھ ماہ کردی گئی ہے۔

العربیہ چینل کے مطابق سوڈانی پارلیمنٹ کے اسپیکر احمد عمر نے گذشتہ روز کے اجلاس میں 22 فروری کو صدر البشیر کی طرف سے نافذ کی گئی ہنگامی حالت پر رائے شماری کرائی۔ اس موقع پرپارلیمنٹ نے ہنگامی حالت کی مُدت ایک سال سے کم کرکے چھ ماہ کردی تاہم صدرکو اس میں توسیع کا اختیار حاصل ہے۔

سوڈان میں صدر عمر البشیر کی طرف سے ملک میں نافذ کی گئی ہنگامی حالت کی نگران کمیٹی نے پارلیمنٹ سے اپیل کی تھی کہ وہ ہنگامی حالت کی توثیق کرے تاہم پارلیمنٹ کو ہنگامی حالت کی مدت میں کمی کا اختیار تھا۔

خیال رہے کہ حالیہ مہینوں کے دوران سوڈان بدترین داخلی بحران سے گذرا ہے۔ سوڈان میں عوام کی طرف سے ملک گیر احتجاج کی لہر کے بعد صدر البشیر نے اصلاحالات کا اعلان کرتے ہوئے ساتھ ہی ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا بھی اعلان کردیا تھا۔

انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد 800 افراد کے خلاف عدالتوں میں مقدمات چلائے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں