مساجد پر فائرنگ کے سوگ میں بنگلہ دیش اورنیوزی لینڈ کے درمیان کرکٹ میچ منسوخ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں فائرنگ کے دالخراش واقعے کے بعد نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والا ہیگلے اوول ٹیسٹ کرکٹ ٹیسٹ میچ منسوخ کردیا گیا۔

ہیگلے اوول ٹیسٹ انتظامیہ کے مطابق کرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ کے واقعے کے بعد نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان کل کھیلا جانے والا سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد میں مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 27 افراد شہید ہوگئے جبکہ مسجد میں بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی موجود تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرائسٹ چرچ میں مقامی وقت کے مطابق تقریباَ ایک بج کر 40 منٹ پر مسلح شخص نے مسجد میں داخل ہوتے ہی اندھا دھند فائرنگ کی اور اس کی لائیو ویڈیو بھی بناتا رہا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں بنگلہ دیشی کرکٹرز محفوظ رہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے فائرنگ کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز نے باہمی رضا مندی سے فیصلہ کیا کہ ہیگلے اوول ٹیسٹ منسوخ کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں