ملکہ برطانیہ کا نیوزی لینڈ میں ہونے والے دہشت گرد حملے پر بیان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ملکہ برطانیہ ملکہ الزبتھ نے نیوزی لینڈ کرائسٹ چرچ میں ہونے والے دلخراش واقعہ پر اپنے ’’گہرے رنج وغم‘‘ کا اظہار کیا ہے۔

بربنائے عہدہ ملکہ نیوزی لینڈ کی سربراہ بھی ہیں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’مجھے آج کرائسٹ چرچ میں رونما ہونے والے واقعات پر انتہائی دکھ ہوا ہے۔ شہزادہ فلپ اور میں خود اس واقعہ میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے ساتھ تعزیت کرتے ہیں۔‘‘

انھوں نے فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی مرہم پٹی کرنے والے ایمرجنسی سروسز کے اہلکاروں اور امدادی رضاکاروں کی خدمات کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں میری تمام دلی دعائیں اہالیاں نیوزی لینڈ کے ساتھ ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں